عنوان: شکرانے کی نماز کا وقت اور رکعات کی تعداد (4692-No)

سوال: پوچھنا یہ ہے کہ شکرانے کی نماز کا کون سا وقت مقرر ہے، اور شکرانے کی نماز کی کتنی رکعت ہوتی ہیں؟

جواب: شکرانے کی نماز کا وقت اور رکعتوں کی تعداد مقرر نہیں ہے، مکروہ اوقات کے علاوہ جس وقت پڑھنا چاہے پڑھی جاسکتی ہے، اور رکعات کم از کم دو ہیں، زیادہ سے زیادہ جتنی رکعت چاہے پڑھ سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (119/2، ط: دار الفکر)
وسجدة الشكر: مستحبة به يفتى۔

و فیہ ایضا: (119/2، ط: دار الفکر)
وقيل شكرا تاما لأن تمامه بصلاة ركعتين كما فعل - عليه الصلاة والسلام - يوم الفتح۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1179 Jun 29, 2020
kia shukranay ki namaz ka waqt or rakaat ki taadaad muqarrar hai?, Is the time and the number of rakat / rakaat thanksgiving prayer / namaz e shukrana fixed?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.