سوال:
میں نے ایک شخص سے دس سال پہلے قرضہ لیا تھا، اور اب اس شخص کا انتقال ہو چکا ہے، اس شخص کی نہ بیوی ہے، اور نہ ہی بچے ہیں، سوال یہ ہے کہ میں اس کا قرضہ کسے ادا کروں؟
جواب: واضح رہے کہ قرض خواہ کے انتقال کے بعد اس کے ورثاء قرضہ کی رقم کے حقدار ہوتے ہیں، لہذا رشتہ داروں سے مرحوم کے ورثاء معلوم کرکے انہیں قرضہ کی رقم ادا کر دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (283/4، ط: دار الفکر)
(قَوْلُهُ: جَهِلَ أَرْبَابَهَا) يَشْمَلُ وَرَثَتَهُمْ، فَلَوْ عَلِمَهُمْ لَزِمَهُ الدَّفْعُ إلَيْهِمْ؛ لِأَنَّ الدَّيْنَ صَارَ حَقَّهُمْ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی