عنوان: معلمہ کا مخصوص ایام میں قرآن مجید پڑھانا(4751-No)

سوال: مفتی صاحب ! ایک خاتون اگر نیٹ پر قرآن کریم پڑھاتی ہو، تو کیا ماہانہ ایام میں قرآن کریم پڑھا سکتی ہے؟
نیز یہ بھی بتائیں کہ اس موبائل کو جہاں قرآن کریم اسکرین پر نظر آرہا ہو یا قرآنی نسخہ کو دستانے پہن کر پکڑ سکتی ہے؟

جواب: قرآنِ مجید پڑھانے والی خواتین کے لیے مخصوص ایام میں قرآنِ مجید کو پکڑنا جائز نہیں ہے، البتہ قرآنِ مجید کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کی صورت یہ ہے کہ وہ قرآنی آیات کو مکمل نہ پڑھائیں، بلکہ لفظ لفظ کر کے یعنی ہجے کرکے پڑھائیں، مثلاً: الحمد۔۔۔۔ للہ۔۔۔۔ رب۔۔۔ العالمین، مخصوص ایام میں خواتین کے لیے ہجے کرکے پڑھنا جائز ہے، البتہ مکمل آیت کا پڑھنا جائز نہیں ہے۔
واضح رہے کہ موبائل فون کی اسکرین پر جہاں آیاتِ مبارکہ نظر آرہی ہوں، اس جگہ کو ناپاکی کی حالت میں چھونا درست نہیں ہے، البتہ بوقتِ ضرورت قرآن مجید کو ایسے کپڑے کے ساتھ چھو سکتی ہے، جو اس نے پہنا نہ ہو، مثلاً: رومال وغیرہ سے، جو بدن سے جدا ہو، لیکن دستانے چوں کہ ملبوس (پہنے ہوئے) ہوتے ہیں اور بدن سے جدا نہیں ہوتے، اس لیے ہاتھ پر دستانے پہن کر اس سے قرآن پاک کو پکڑنا یا چھونا جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (الْفَصْلُ الرَّابِعُ فِي أَحْكَامِ الْحَيْضِ وَ النِّفَاسِ وَ الِاسْتِحَاضَةِ، 38/1، ط: رشیدیة)
"وَإِذَا حَاضَتْ الْمُعَلِّمَةُ فَيَنْبَغِي لَهَا أَنْ تُعَلِّمَ الصِّبْيَانَ كَلِمَةً كَلِمَةً وَتَقْطَعُ بَيْنَ الْكَلِمَتَيْنِ، وَلَايُكْرَهُ لَهَا التَّهَجِّي بِالْقُرْآنِ. كَذَا فِي الْمُحِيطِ".

و فیھا ایضاً: (38/1، ط: دار الفکر)
"(ومنها حرمة مس المصحف، لايجوز لهما وللجنب والمحدث مس المصحف إلا بغلاف متجاف عنه كالخريطة والجلد الغير المشرز، لا بما هو متصل به، هو الصحيح. هكذا في الهداية، وعليه الفتوى. كذا في الجوهرة النيرة. والصحيح منع مس حواشي المصحف والبياض الذي لا كتابة عليه. هكذا في التبيين. واختلفوا في مس المصحف بما عدا أعضاء الطهارة وبما غسل من الأعضاء قبل إكمال الوضوء، والمنع أصح. كذا في الزاهدي، ولايجوز لهم مس المصحف بالثياب التي هم لابسوها، ويكره لهم مس كتب التفسير والفقه والسنن، ولا بأس بمسها بالكم. هكذا في التبيين۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 947 Jul 07, 2020
muallima / moallima / teacher ka makhsoos / makhsous / makhsos ayyam / ayaam / days me / mea quran / quraan majeed parhana / parhhana, Teaching the Holy Quran by the teacher on certain days / menstruation

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.