عنوان: فرض نماز کی ادائیگی کے بدلے زیادہ وقت کام کرنا (4754-No)

سوال: مفتی صاحب! ہم ایک فیکٹری میں کام کرتے ہیں، نماز کے اوقات میں ہمیں نماز کی ادائیگی کیلئے مسجد جانے کی اجازت ہے، جتنا وقت نماز کی ادائیگی میں صرف ہوتا ہے، کیا اتنا زائد وقت فیکٹری میں کام کرنا ضروری ہے؟

جواب: واضح رہے کہ نماز کی ادائیگی ہر مسلمان پر فرض ہے، اور جتنا وقت فرض نماز کی ادائیگی میں صرف ہوتا ہے، اتنا وقت فیکٹری میں زیادہ کام کرنا لازم نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (70/6، ط: دار الفکر)

إِذَا اسْتَأْجَرَ رَجُلًا يَوْمًا يَعْمَلُ كَذَا فَعَلَيْهِ أَنْ يَعْمَلَ ذَلِكَ الْعَمَلَ إلَى تَمَامِ الْمُدَّةِ وَلَا يَشْتَغِلَ بِشَيْءٍ آخَرَ سِوَى الْمَكْتُوبَةِ وَفِي فَتَاوَى سَمَرْقَنْدَ: وَقَدْ قَالَ بَعْضُ مَشَايِخِنَا لَهُ أَنْ يُؤَدِّيَ السُّنَّةَ أَيْضًا. وَاتَّفَقُوا أَنَّهُ لَا يُؤَدِّي نَفْلًا وَعَلَيْهِ الْفَتْوَى.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 567 Jul 07, 2020
farz / faraz namaz / namaaz ki adaigi / adayegi / adaige ke / key, Working more hours instead of performing obligatory / farz / faraz prayers / namaz

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.