سوال:
میرے ماموں گورنمنٹ کے ایک ادارے میں اونچی پوسٹ پر ہیں، انہوں نے مجھے اپنے ادارے میں ملازمت دلوائی ہے، لیکن وہ کہتے ہیں کہ آپ گھر پر بیٹھیں، صرف مہینے کی پانچ تاریخ کو آکر تنخواہ وصول کر لیا کریں، کیا میرے لیے یہ تنخواہ لینا جائز ہے؟
جواب: صورت مسئولہ میں آپ کے لیے گورنمنٹ سے بغیر کام کیے تنخواہ لینا شرعاً جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
النتف فی الفتاوی: (558/2- 559، ط: دار الفرقان)
والاجارة لاتخلو من وَجْهَيْن
اما ان تقع على وَقت مَعْلُوم اَوْ على عمل مَعْلُوم فان وَقعت على عمل مَعْلُوم فَلَا تجب الاجرة الا باتمام الْعَمَل اذا كَانَ الْعَمَل مِمَّا لَا يصلح اوله إِلَّا بِآخِرهِ وان كَانَ يصلح اوله دون آخِره فَتجب الاجرة بِمِقْدَار مَا عمل واذا وَقعت على وَقت مَعْلُوم فَتجب الاجرة بِمُضِيِّ الْوَقْت ان هُوَ اسْتَعْملهُ اَوْ لم يَسْتَعْمِلهُ وبمقدار مَا مضى من الْوَقْت تجب الاجرة۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی