سوال:
میں ایک فیکٹری میں ملازم ہوں، وہاں ایک گھنٹہ کھانے کا وقفہ ہوتا ہے، کیا میں وقفہ کے دوران فیکڑی سے ذاتی کام کے لیے باہر جاسکتا ہوں؟
جواب: ملازمت کے اوقات میں اپنے ذاتی کام کے لیے باہر جانا شرعاً جائز نہیں ہے، البتہ ایسی معمولی ضرورت جس کے لیے باہر جانے کی عام طور پر اجازت ہوتی ہے، اس کے لیے باہر جانا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (416/4- 417، ط: دار الفکر)
وَفِي فَتَاوَى الْفَضْلِيِّ - رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى -: إذَا اسْتَأْجَرَ رَجُلًا يَوْمًا لِيَعْمَلَ كَذَا فَعَلَيْهِ أَنْ يَعْمَلَ ذَلِكَ الْعَمَلَ إلَى تَمَامِ الْمُدَّةِ وَلَا يَشْتَغِلُ بِشَيْءٍ آخَرَ سِوَى الْمَكْتُوبَةِ وَفِي فَتَاوَى أَهْلِ سَمَرْقَنْدَ قَدْ قَالَ بَعْضُ مَشَايِخِنَا رَحِمَهُمْ اللَّهُ تَعَالَى: إنَّ لَهُ أَنْ يُؤَدِّيَ السَّنَةَ أَيْضًا وَاتَّفَقُوا أَنَّهُ لَا يُؤَدِّيَ نَفْلًا وَعَلَيْهِ الْفَتْوَى، كَذَا فِي الذَّخِيرَةِ.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی