عنوان: رات کا آخری تہائی حصہ معلوم کرنے کا طریقہ (4761-No)

سوال: میں نے ایک مرتبہ امام صاحب سے درسِ حدیث میں سنا کہ رات کا جب دو تہائی حصہ گزر جاتا ہے تو اللہ تعالی آسمانِ دنیا پر نزول فرماتے ہیں، اور اس وقت میں جو دعا مانگی جائے، قبول ہوتی ہے، سوال یہ ہے کہ کیسے معلوم ہو کہ رات کا آخری تہائی حصہ کون سا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ رات کا تہائی حصہ معلوم کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ غروبِ آفتاب سے صبح صادق تک کے وقت کو تین حصوں میں تقسیم کرلیا جائے تو اس دورانیہ کا آخری حصہ رات کا تہائی حصہ کہلائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مشکوٰۃ المصابیح: (باب التحریض علی قیام اللیل، الفصل الاول، ص: 109)

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «يَنْزِلُ رَبُّنَا تَبَارَكَ وَتَعَالَى كُلَّ لَيْلَةٍ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا حِينَ يَبْقَى ثُلُثُ اللَّيْلِ الْآخِرُ، يَقُولُ: مَنْ يَدْعُونِي فَأَسْتَجِيبَ لَهُ؟ مَنْ يَسْأَلُنِي فَأُعْطِيَهُ؟ مَنْ يَسْتَغْفِرُنِي فَأَغْفِرَ لَهُ» : ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ: " «ثُمَّ يَبْسُطُ يَدَيْهِ وَيَقُولُ مَنْ يُقْرِضُ غَيْرَ عَدُومٍ وَلَا ظَلُومٍ؟ حَتَّى يَنْفَجِرَ الْفَجْرُ» "۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 4058 Jul 08, 2020
rat / raat ka aakhri tehai / tehaai hissa maloom karne / karney ka tareeqa, How to find the last third of the night

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.