عنوان: رمضان مبارک کے آخری جمعہ میں قضاء عمری سے متعلق من گھڑت حدیث کی تحقیق (477-No)

سوال: رمضان مبارک کے آخری جمعہ میں مخصوص طریقے سے نماز پڑھنے سے تمام قضاء عمری ادا ہوجاتی ہے، کیا یہ حدیث صحیح ہے؟

جواب: نمازوں کی قضاء سے متعلق پوچھی گئی حدیث بے اصل اور من گھڑت ہے۔ مشہور محدث ملا علی قاریؒ اپنی مشہور کتاب "الموضوعات الکبری" میں لکھتے ہیں:
حدیث "من قضی صلاۃ من الفرائض فی آخر جمعۃ من شھر رمضان کان ذلک جابراً لکل صلاۃ فائتۃ فی عمرہ الی سبعین سنۃ" باطل قطعا، لانہ مناقض للاجماع علی ان شیئا من العبادات لا یقوم مقام فائتۃ سنوات۔
یہ روایت کہ "جو شخص رمضان کے آخری جمعے میں ایک فرض نماز قضاء پڑھ لے تو ستر سال تک اس کی عمر میں جتنی نمازیں چھوٹی ہوں، ان سب کی تلافی ہو جاتی ہے" یہ روایت قطعی طور پر باطل ہے، اس لئے کہ یہ حدیث اجماع امت کے خلاف ہے، اجماع اس پر ہے کہ کوئی بھی عبادت سالہا سال کی چھوٹی ہوئی نمازوں کے قائم مقام نہیں ہو سکتی۔
(الموضوعات الکبری ص۳۵۶ طبع: مکتبہ اثریہ، شیخوپورہ)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 936 Jan 09, 2019
Qaza e Umri say Mutalliq man gharat hadees ki tehqeeq, Tahqeeq, Qaza-e-Umri, mun gharat, man-gharat, Mutaalliq, Research of a fabricated narration (hadees) on missed prayers, Qada e umri, Qaza e umri, Qaza-e-umri, Qadha, prayers, making up missed prayers for many years

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.