سوال:
اسکول کے زمانہ میں، میں نے اپنے استاد سے کچھ کتابیں خریدی تھیں، جس کی رقم میں آج تک ادا نہیں کرسکا، اب اس بات کو دس سال ہوچکے ہیں، کیا میرے ذمہ دس سال پرانا قرضہ ادا کرنا لازم ہے، یا ساقط ہوچکا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ قرض کے ذمہ سے ساقط ہونے کی دو صورتیں ہیں:
ایک صورت تو یہ ہے کہ قرض خواہ کو قرضہ کی رقم ادا کردی جائے، اور دوسری صورت یہ ہے کہ قرض خواہ قرضہ کی رقم معاف کردے، لہذا صورتِ مسئولہ میں جب یہ دونوں صورتیں نہیں پائی گئیں، تو آپ کے ذمہ ان کتابوں کی رقم ادا کرنا لازم اور ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
بدائع الصنائع: (396/7، ط: دار الکتب العلمیة)
وَأَمَّا حُكْمُ الْقَرْضِ فَهُوَ ثُبُوتُ الْمِلْكِ لِلْمُسْتَقْرِضِ فِي الْمُقْرَضِ لِلْحَالِ، وَثُبُوتُ مِثْلِهِ فِي ذِمَّةِ الْمُسْتَقْرِضِ لِلْمُقْرِضِ لِلْحَالِّ، وَهَذَا جَوَابُ ظَاهِرِ الرِّوَايَةِ.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی