عنوان: سوسائٹی کے مشترکہ اخراجات ادا نہ کرنا (4790-No)

سوال: ہم ایک سوسائٹی میں رہتے ہیں، یہاں تقریباً سو افراد اپنے گھر والوں کے ساتھ رہتے ہیں، ہم نے پانی کی سپلائی، چوکیداری کے نظام، اور صفائی وغیرہ کے اخراجات کی مد میں ہر گھر والے پر ماہانہ ہزار روپے مقرر کر رکھے ہیں، لیکن بعض افراد سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے باوجود مشترکہ اخراجات کی رقم ادا نہیں کرتے ہیں، ان کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟

جواب: واضح رہے کہ جب تمام لوگ اجتماعی سہولیات استعمال کرتے ہیں، تو اخراجات بھی تمام لوگوں کے ذمہ واجب ہوں گے، ان میں سے جو لوگ سہولیات استعمال کرنے کے باوجود مشترکہ اخراجات ادا نہیں کر رہے ہیں تو گویا وہ دوسروں کا مال ناحق کھا رہے ہیں جو کہ جائز نہیں ہے، لہذا ان لوگوں کے ذمہ لازم ہے کہ مشترکہ اخراجات کی مد میں مقرر کردہ رقم ادا کریں، ورنہ آخرت میں سخت عذاب اور پکڑ کا اندیشہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مشکوٰۃ المصابیح: (باب الظلم)

وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «أَتَدْرُونَ مَا الْمُفْلِسُ؟ ". قَالُوا: الْمُفْلِسُ فِينَا مَنْ لَا دِرْهَمَ لَهُ وَلَا مَتَاعَ. فَقَالَ: " إِنَّ الْمُفْلِسَ مِنْ أُمَّتِي مَنْ يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِصَلَاةٍ وَصِيَامٍ وَزَكَاةٍ، وَيَأْتِي قَدْ شَتَمَ هَذَا، وَقَذَفَ هَذَا، وَأَكَلَ مَالَ هَذَا، وَسَفَكَ دَمَ هَذَا، وَضَرَبَ هَذَا، فَيُعْطَى هَذَا مِنْ حَسَنَاتِهِ، وَهَذَا مِنْ حَسَنَاتِهِ، فَإِنْ فَنِيَتْ حَسَنَاتُهُ قَبْلَ أَنْ يَقْضِيَ مَا عَلَيْهِ أُخِذَ مِنْ خَطَايَاهُمْ فَطُرِحَتْ عَلَيْهِ، ثُمَّ طُرِحَ فِي النَّارِ» ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 574 Jul 08, 2020
society / sosaiti / sosaity ke / key mushtarka / moshtarika ikhrajaat / ekhrajaat adaa na karna, Non-payment of common expenses of the society

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.