سوال:
میری پان کی دکان ہے، لوگ میرے پاس بسا اوقات کھلے پیسے کیلئے آتے ہیں، میرے پاس کھلے پیسے ضرورت کے ہوتے ہیں، تو میں کہہ دیتا ہوں، میرے پاس کھلے پیسے نہیں ہیں، کیا ایسا کہنا درست ہے؟
جواب: صورتِ مسئولہ میں کھلے پیسے ہوتے ہوئے یہ کہہ دینا کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں، جھوٹ ہے، لہذا کسی مناسب تدبیر سے معذرت کرلینی چاہیے، مثلا ً یہ کہہ دے کہ میرے پاس ضرورت سے زائد کھلے پیسے نہیں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مشکوٰۃ المصابیح: (412/2)
وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ قَالَ: " «إِنَّ الصِّدْقَ بِرٌّ، وَإِنَّ الْبِرَّ يَهْدِي إِلَى الْجَنَّةِ. وَإِنَّ الْكَذِبَ فُجُورٌ، وَإِنَّ الْفُجُورَ يَهْدِي إِلَى النَّارِ» ".
رد المحتار: (427/6، ط: دار الفکر)
عین الکذب حرام۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی