عنوان: شوہر کا بیوی کے انتقال پر چہرہ دیکھنا (4802-No)

سوال: مفتی صاحب ! کیا بیوی کے انتقال کے بعد شوہر بیوی کو دیکھ سکتا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ بیوی کے انتقال کے بعد شوہر اس کے چہرہ کو دیکھ سکتا ہے، اس کے جنازے کو کاندھا بھی دے سکتا ہے، قبر میں اتارنے کے لیے عورت کے محرم رشتہ دار ناکافی ہوں، تو بجائے کسی غیر محرم کے، شوہر اپنی بیوی کی میت کو قبر میں بھی اتار سکتا ہے، البتہ اس کے جسم پر ہاتھ لگانے اور غسل و کفن دینے کی اجازت نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (91/3، ط: زکریا)

ویمنع زوجھا من غسلھا ومسھا لا من النظر إلیھا علی الأصح وھي لا تمنع من ذلک أي من تغسیل زوجھا دخل بھا أو لا․ ولو ذمیةً بشرط بقاء الزوجیة.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 878 Jul 09, 2020
shouhar ka biwikay intiqal par chehra dekhna, Seeing the wife's face by husband on his wife death

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.