عنوان: لاٹری سے بذریعہ قرعہ اندازی موٹر سائیکل انعام میں نکلنا(481-No)

سوال: آج کل جو لاٹری سے موٹر سائیکل نکلتی ہے، قرعہ اندازی کے ذریعے سے موٹر سائیکل کی اصل قیمت تقریباً پینتالیس ہزار روپے ہے اور جبکہ لاٹری کی قیمت صرف چودہ سو روپے ہے۔ اگر قرعہ اندازی سے نام نکلا تو صرف چودہ سو روپے میں ایک نئی موٹر سائیکل مل جاتی ہے اور لاٹری میں نام نہیں نکلا تو وہ آدمی لاٹری اس وقت تک لیتا رہے گا، جب تک رقم موٹر سائیکل کی اصل قیمت تک نہ پہنچ جائے۔ آیا اس طرح جائز ہے کہ ناجائز؟

جواب: صورت مسئولہ میں قرعہ اندازی کی جو صورت بیان کی گئی ہے، وہ قمار و جوا ہے، جو شرعاً ناجائز و حرام ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (المائدۃ، الآیۃ: 90)
یٰاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّمَا الۡخَمۡرُ وَ الۡمَیۡسِرُ وَ الۡاَنۡصَابُ وَ الۡاَزۡلَامُ رِجۡسٌ مِّنۡ عَمَلِ الشَّیۡطٰنِ فَاجۡتَنِبُوۡہُ لَعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَo

مصنف ابن ابی شیبہ: (کتاب البیوع و الاقضیہ، 483/4، ط: مکتبة الرشد)
عن ابن سیرین قال: کل شيءٍ فیه قمار فهو من المیسر".

عمدۃ القاری: (435/8)
الغرر ھو فی الاصل الخطر، و الخطر ھو الذی لا یدری أ یکون ام لا، و قال ان عرفۃ: الغرر ھو ما کان ظاھرہ یغر و باطنہ مجہول، قال و الغرور ما راأیت لہ ظاہرا تحبہ و باطنہ مکروہ أو مجہول، و قال الأزہری: البیع الغرر ما یکون علی غیر عھدۃ و لا ثقۃ، و قال صاحب المشارق: بیع الغرر بیع المخاطرۃ، و ھو الجہل بالثمن أو المثمن أو سلامتہ أو أجلہ۔

رد المحتار: (کتاب الحظر و الاباحۃ، 403/6، ط: سعید)
(قوله: لأنه يصير قماراً)؛ لأن القمار من القمر الذي يزداد تارةً وينقص أخرى، وسمي القمار قماراً؛ لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2015 Jan 09, 2019
Lottery say bazariah Quraa Andazi Motorcycle Inaam mein Nikalna, Motor cycle, Lotery, bazaria, se, Inam , main, nikilna, Lotteries, Lottery ka paisa, Lottery jeetna, Winning a motorcyle prize in Draws of a Lottery, Lotery, lottery money, prize money in lottery, Is lottery halal, is lottery haram, is it permissible to buy lottery tickets

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.