عنوان: ہاتھ میں کڑا پہننے کی ممانعت کے متعلق حدیث کی وضاحت(4845-No)

سوال: مندرجہ ذیل حدیث کے بارے میں رہنمائی فرمادیں: "رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی کے ہاتھ میں پیتل کا کڑا دیکھا تو فرمایا: تجھ پر افسوس ہے تو نے کیا کردیا؟ اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ ! یہ میں نے بیماری کی وجہ سے پہنا ہے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اس سے تیری بیماری میں اضافہ ہی ہوگا، اس کڑے کو تو اتار دے، کیونکہ اگر تو اس حالت میں مر گیا تو تو کبھی بھی فلاح پانے والوں میں نہیں ہوگا"۔ (مسند احمد: ج، 4، صفحہ، 445)(ابن ماجہ: حدیث نمبر،3531)

جواب: جی ہاں! سوال میں ذکر کردہ حدیث مسند احمد میں ان الفاظ کے ساتھ موجود ہے:
عن عمران بن حصين رضي الله عنه: أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم ابصر علی عضد رجل حلقة۔ اراہ قال: من صفر، فقال: ویحک ما هذه؟ قال: من الواهنة، قال: اما إنها لا تزيدك إلا وهناً، انبذھا عنک، فإنك لو مت وهي عليك ما أفلحت أبداً.
(مسند احمد، حدیث عمران بن حصین، رقم الحدیث 20242، 719/6، عالم الکتب، بیروت)
واضح ہو کہ اگر کوئی اس امید سے کڑا، دھاگہ یا زنجیر پہنے کہ یہ چیزیں اس کو مصیبت سے بچائینگی یا اس کو نفع دلوائینگی، تو اس عقیدہ کے ساتھ ان چیزوں کا پہننا ممنوع ہے، بلکہ بعض فقہاء نے اسے کفریہ اعمال میں شمار کیا ہے، کیونکہ نفع اور نقصان پہنچانے والی ذات صرف اللہ تعالیٰ کی ہے۔
اگر یہ عمل فیشن اور آرائش کے طور پر ہو، تب بھی درست نہیں ہے، کیونکہ اس میں عورتوں اور غیر مسلموں کے ساتھ مشابہت پائی جاتی ہے، اس لیے کہ اس طرح ہاتھوں میں کڑا پہننا بعض غیر مسلموں کا مذہبی شعار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (باب المتشبہون بالنساء، و المتشبہات بالرجال، رقم الحدیث: 5885، 63/4، ط: دار الکتب العلمیۃ)
عن ابن عباس رضی اللہ عنہما قال : لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم المتشبھین من الرجال بالنساء، والمتشبھات من النساء بالرجال۔

سنن ابی داؤد: (باب في لبس الشہرۃ، رقم الحدیث: 4031، 204/4، ط: دار ابن حزم)
عن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہما قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من تشبہ بقوم فہو منہم۔

رد المحتار: (363/6، ط: سعید)
ثم رتیمۃ... ھی خیط کان یربط فی العنق أو فی الید فی الجاہلیۃ لدفع المضرة عن أنفسہم علی زعمہم ہو منہ عنہ وذکر فی حدود الیمان أنہ کفر.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 6738 Jul 21, 2020
haath / hand me kara / karaa pehene / peheney ki mumaniat / momaniyet ke mutaliq / mutaaliq hadis / hadees, Hadith regarding the prohibition of wearing a bracelet on / in the hand

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.