عنوان:
منت پوری کرنے کا حکم(488-No)
سوال:
السلام علیکم ، مفتی صاحب! کسی نے منت مانی کہ اگر اسکا بیمار بیٹا صحت یاب ہو جائیگا تو وہ محرم کے مہینے میں 12 پیالیاں کھیر کی اللہ واسطے کھلائینگی، منت پوری نہیں کی تھی کہ اسکے بعد وہ بچہ ٹھیک ہو گیا اور ابھی اس بچے کا انتقال ہو گیا۔تو سوال یہ ہے کہ
1 ) کیا ایسی منت مانناجائز ہے؟
2 ) اب تک اس نے یہ منت پوری نہیں کی تو کیا اب وہ آئندہ محرم میں یہ 12 پیالیاں کھیر کی منت پوری کرنی پڑے گی؟ برائے مہربانی مکمل تسلّی بخش جواب فرمائیں
جواب: آپ نے بچے کی صحتیابی کی منت مانی تھی اور وہ صحتیاب ہوگیا تھا، لہذا آپ پر اپنی مانی ہوئی منت کو پورا کرنا واجب ہے، البتہ محرم ہی کے مہینہ میں کھیر ہی کھلانا ضروری نہیں، بلکہ کسی بھی مہینے میں کھیر کھلانے یا کھیر کھلانے جتنی رقم مستحق افراد کو دینے سے بھی آپ کی منت پوری ہو جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مختصر القدوری: (210/1، ط: دار الکتب العلمیۃ)
وإن علق نذره بشرط فوجد الشرط فعليه الوفاء بنفس النذر
الدر المختار: (738/3، ط: دار الفکر)
(ثم إن) المعلق فيه تفصيل فإن (علقه بشرط يريده كأن قدم غائبي) أو شفي مريضي (يوفي) وجوبا (إن وجد) الشرط۔۔۔۔۔(نذر أن يتصدق بعشرة دراهم من الخبز فتصدق بغيره جاز إن ساوى العشرة) كتصدقه بثمنه۔۔۔۔(نذر التصدق بهذه المائة يوم كذا على زيد فتصدق بمائة أخرى قبله) أي قبل ذلك اليوم (على فقير آخر جاز) لما تقرر فيما مر
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Mannat mangnay ka hukm, minnat, mangne, mannat mangna, mannat poori karna, mannat puri karna, Kya Mannat Mangna Jaiz hai, Kia mannat maani jaa sakti hay, Mannat in Islam, Mannat kay ahkam, Minnat ya nazar manna,
Ruling on Vow, Promises to Allah, Made a vow but can't fullfill it, It is permissible to make vows, What constitutes a binding vow, The vow, Making a conditional vow, Vowing to Allah, Meaning of vow, Vowing in Islam, Vow in Islam, Breaking the vow, Breaking oath