عنوان: شوہر کی وفات کے بعد عدت کے دوران والدین کے گھر جانا (4947-No)

سوال: میرے شوہر کی وفات کو ایک ماہ ہوچکا ہے، میرے شوہر نے مجھے والدین کے گھر جانے سے منع کیا ہوا تھا، اس لئے کہ میرے شوہر کو میری والدہ نے بہت تکلیف دی ہے، اور میں حاملہ بھی ہوں، سوال یہ ہے، اب جبکہ شوہر کی وفات ہوچکی ہے، تو کیا میں والدین کے گھر جاسکتی ہوں؟

جواب: واضح رہے کہ عدت کے دوران عورت کو گھر سے باہر جانے کی شرعاً اجازت نہیں ہے، اور حاملہ عورت کی عدت بچہ کی پیدائش ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں جب تک بچہ کی پیدائش نہ ہوجائے، آپ کے لیے والدین کے گھر جانا جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (536/3، ط: دار الفکر)

(وتعتدان) أي معتدة طلاق وموت (في بيت وجبت فيه) ولا يخرجان منه۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 780 Jul 28, 2020
shouhar ki wafaat kay baad eddat kay doraan waldain kay ghar jana , After the death of the husband, going to the parents' house during the Iddah / iddat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.