عنوان: "غزوہ ھند" کو "غزوہ" کہنا کیسا ہے؟(4989-No)

سوال: اگر غزوہ سے وہ جنگیں مراد ہیں، جن میں رسول اللہ ﷺ شامل ہوئے تھے تو پھر غزوہ ھند سے کیا مراد ہے؟

جواب: واضح رہے کہ سیرت کی عام کتابوں میں اگرچہ ’’غزوہ‘‘ سے مراد کفار کے خلاف وہ معرکہ ہوتا ہے، جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنفسِ نفیس تشریف لے گئے ہوں، لیکن کتبِ احادیث اور سیرت میں بعض اوقات ’’غزوہ‘‘ کا اطلاق ان معرکوں پر بھی ہوا ہے، جن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنفسِ نفیس تشریف نہیں لے گئے، جیسے: "غزوہ موتہ" وغیرہ۔
چناں چہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ’’صحیح بخاری‘‘ میں ’’کتاب المغازی‘‘ کے عنوان کے تحت فرماتے ہیں کہ ’’مغازی‘‘ سے مراد یہاں ان لشکروں کی تشکیل ہے، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے کفار کی طرف بھیجے گئے، خواہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بنفسِ نفیس تشریف لے گئے یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی لشکر بھیج دیا۔
لہذا "غزوہ ہند" کو "غزوہ" کہنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، بالخصوص جبکہ احادیث میں بھی اس معرکہ کے لیے "غزوہ" کا لفظ استعمال ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

فتح الباري: (باب غزوة العشیرة او العسیرة، 279/7، ط: قدیمی)
"والمغازي جمع مغزى، يقال: غزا يغزو غزواً ومغزىً، والأصل غزوا والواحدة غزوة وغزاة والميم زائدة، وعن ثعلب: الغزوة المرة والغزاة عمل سنة كاملة، وأصل الغزو القصد، ومغزى الكلام: مقصده، والمراد بالمغازي هنا ما وقع من قصد النبي صلى الله عليه وسلم الكفار بنفسه أو بجيش من قبله".

سنن النسائي: (کتاب الجہاد، غزوۃ الہند، رقم الحدیث: 3173، 349/6، ط: دار المعرفۃ)
" عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: «وَعَدَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوَةَ الْهِنْدِ، فَإِنْ أَدْرَكْتُهَا أُنْفِقْ فِيهَا نَفْسِي وَمَالِي، فَإِنْ أُقْتَلْ كُنْتُ مِنْ أَفْضَلِ الشُّهَدَاءِ، وَإِنْ أَرْجِعْ فَأَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ الْمُحَرَّرُ»".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2211 Aug 09, 2020
ghazwa e hind ko ghazwa kehna kesa he?, How to say " Ghazwa e hind" as "Ghazwa"?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.