سوال:
مفتی صاحب! معتکف کو اگر تلاوت قرآن پاک کرنے کا ارادہ ہو، تو کیا وہ مسجد میں وضو کر سکتا ہے یا نہیں؟
جواب: اگر معتکف کے لیے مسجد کے اندر بیٹھ کر وضو کرنے کی کوئی ایسی جگہ ہو کہ پانی مسجد سے باہر گرے تو پھر معتکف کو وضو کے لیے مسجد سے باہر جانا جائز نہیں ہے اور اگر ایسی جگہ نہیں ہے تو تلاوت کے لیے مسجد سے باہر جا کر وضو کرنا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
البحر الرائق: (303/2، ط: سعید)
وفی البدائع: وان غسل المعتکف راسہ فی المسجد فلا باس بہ اذا لم یلوث بالماء المستعمل فان کان بحیث یتلوث المسجد یمنع منہ لان تنظیف المسجد واجب ولو توضأ فی المسجد فی اناء فھو علی ھذا التفصیل....
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی