عنوان: ورثاء کا میت کی طرف سے حج بدل کرنا(5024-No)

سوال: مفتی صاحب ! اگر میت نےعمرہ اور حج نہ کیا ہو تو ورثاء یا کوئی بہن وغیرہ اپنے خرچے پر جا کر یا میت کے پیسوں سے حج ادا کرلے، تو کیا میت کی طرف سے فرض ساقط ہو جائے گا؟

جواب: واضح رہے کہ میت کی طرف سے حج بدل کرنا اس وقت ضروری ہوتا ہے کہ جب میت پر اس کی زندگی میں حج فرض ہوا ہو، اور اس نے اپنے مال میں سے حج بدل کرنے کی وصیت بھی کی ہو، ایسی صورت میں ورثاء پر لازم ہے کہ وہ ایک تہائی ترکہ میں سے میت کی طرف سے حج بدل ادا کریں، لیکن اگر میت نے حج بدل کی وصیت نہیں کی، تو ایسی صورت میں ورثاء پر حج بدل کرنا لازم نہیں ہے، البتہ اگر میت کا کوئی وارث یا بہن اپنے خرچے پر اس میت کی طرف سے حج کرنا چاہتے ہوں، تو کرسکتے ہیں، اور اللہ کی ذات سے امید ہے کہ اس سے میت کی طرف سے حج ادا ہوجائے گا، اور وہ مؤاخذہ سے بری ہوگا۔
نیز میت کی طرف سے عمرہ کرنا اور اس کا ایصال ثواب کرنا جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوى الهندية: (الباب الخامس عشر في الوصية بالحج، 258/1)
من عليه الحج إذا مات قبل أدائه فإن مات عن غير وصية يأثم بلا خلاف وإن أحب الوارث أن يحج عنه حج وأرجو أن يجزئه ذلك إن شاء الله تعالى، كذا ذكر أبو حنيفة - رحمه الله تعالى -

الفقہ الاسلامی و ادلتہ: (49/3- 55)
اشترط الحنفیۃ عشرین شرطا للحج عن الغیر نذکرھا... ان یحج النائب عن الاصیل من وطنہ ان اتسع ثلث الترکۃ فی حالۃ الوصیۃ بالحج، وان لم یتسع یحج عنہ من حیث یبلغ۔

الدر المختار مع رد المحتار: (مَطْلَبٌ فِي إهْدَاءِ ثَوَابِ الْأَعْمَالِ لِلْغَيْرِ، 595/2)
"الْأَصْلُ: أَنَّ كُلَّ مَنْ أَتَى بِعِبَادَةٍ مَا، لَهُ جَعْلُ ثَوَابِهَا لِغَيْرِهِ وَإِنْ نَوَاهَا عِنْد الْفِعْلِ لِنَفْسِهِ لِظَاهِرِ الْأَدِلَّةِ. (قَوْلُهُ: بِعِبَادَةٍ مَا) أَيْ سَوَاءٌ كَانَتْ صَلَاةً أَوْ صَوْمًا أَوْ صَدَقَةً أَوْ قِرَاءَةً أَوْ ذِكْرًا أَوْ طَوَافًا أَوْ حَجًّا أَوْ عُمْرَةً... الخ

فتاویٰ رحیمیہ: (126/8، ط: دار الاشاعت)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2219 Aug 17, 2020
wurasaa ka mayyat ki taraf sai hajj e badal karna, Doing / performing Hajj e badal by the heirs on behalf of the deceased

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.