عنوان: مسجد میں چہل قدمی کرنا(5039-No)

سوال: کیا مسجد کی حدود کے اندر کھانا کھانے کے بعد معتکف بقدر ضرورت چہل قدمی کر سکتا ہے؟ کیا اس میں مسجد کی بے حرمتی تو لازم نہیں آئے گی؟

جواب: معتکف کا مسجد کے اندر ٹہلنا، چہل قدمی کرنا جائز نہیں ہے، مسجد اس کام کیلئے نہیں بنائی گئی، البتہ اگر معتکف بیمار ہو اور چہل قدمی کی ضرورت ہو تو بقدرِ ضرورت اجازت ہوگی، مگر ٹہلنے میں مسجد کے احترام کا لحاظ رکھنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:


البحر الرائق: (35/2، ط: سعید)

ولا یجوز ان تعمل فیہ الصنایع لانہ مخلص للہ تعالی فلا یکون محلا لغیر العبادۃ غیر انھم قالو فی الخیاط اذا جلس فیہ لمصلحتہ من دفع الصبیان وصیانۃ المسجد لاباس بہ للضرورۃ ولا یدق الثوب عند طیہ دقا عنیفا۔۔۔۔۔۔وفی الخلاصۃ رجل یمر فی المسجد ویتخذہ طریقا ان کان لغیر عذر لایجوز وبعذر یجوز ثم اذا جاز یصلی کل یوم تحیۃ المسجد مرۃ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1999 Aug 18, 2020
masjid mai chel qadmi karna, Walking in the mosque

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Rights & Etiquette of Mosques

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.