سوال:
مفتی صاحب ! کیا فتاوی محمودیہ جلد نمبر 25 اور صفحہ نمبر 108 پر یہ مسئلہ موجود ہے کہ "عین ملازمت کے حالت میں ناجائز امور کا ارتکاب نہ ہو، مثلاً جھوٹ دھوکا خیانت وغیرہ"؟
براہ کرم تصدیق فرما دیں۔
جواب: جی ہاں! سوال میں مذکور مسئلہ فتاوی محمودیۃ جلد 23 صفحہ 324 میں "ملازمت میں کون سی چیزوں کی رعایت ضروری ہے" کے عنوان کے تحت ذکر کیا گیا ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی