resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: بینک الحبیب کے ساتھ معاملات کرنے کا حکم(5082-No)

سوال: مفتی صاحب ! بینک الحبیب میں جمع شدہ رقم پر جو منافع ملتا ہے، وہ جائز ہے یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ اگر بینک الحبیب کی اسلامی برانچ (Islamic branch) مستند علماء کرام کی زیرِ نگرانی میں شرعی اصولوں کے مطابق معاملات سرانجام دے رہی ہو ، اور ان کے شریعہ بورڈ کے علماء کرام کے علم و تقوی پر آپ کو اعتماد ہو، تو آپ ان کے ساتھ معاملات کرسکتے ہیں، نیز ایسے بینک میں فکس ڈپازٹ اور سیونگ اکاونٹ کے ذریعے منافع لینے کی شرعاً گنجائش ہے۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

bank al habib ke / key saat / saath mamlaat karna , Ruling / Order to deal with Bank Al Habib

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance