عنوان: حضور اقدس ﷺ کے خاتم النبیین ہونے کے متعلق چند احادیث(5090-No)

سوال: مفتی صاحب ! نبیﷺ کی ختمِ نبوت کے موضوع پر چند احادیث درکار ہیں۔

جواب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت سے متعلق کئی احادیث موجود ہیں، ان میں سے چند یہ ہیں:
بخاری شریف میں ہے:
عن جبیر بن مطعم قال: سمعت النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم یقول: … "وأنا العاقب
(صحیح البخاري، کتاب المناقب / باب ما جاء في أسماء رسول اللّٰہ رقم الحدیث: 3532)
ترجمہ:
حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "میں عاقب ہوں"۔
( "عاقب" بعد میں آنے والے کو کہا جاتا ہے، یہاں مراد یہ ہے کہ سارے نبیوں کے بعد آنے والا نبی میں ہوں۔ )

دوسری حدیث میں ہے:
عن أبي ھریرۃ رضي اللّٰہ عنہ أن رسول اللّٰہ قال: إن مثلي و مثل الأنبیاء من قبلي کمثل رجل بنیٰ بیتا، فأحسنہ وأجملہ إلا موضع لبنۃ من زاویۃ فجعل الناس یطوفون بہ ویعجبون لہ ویقولون: ھلاّ وضعت ہٰذہ اللبنۃ قال: فأنا اللبنۃ أنا خاتم النبیین۔
(صحیح البخاری، کتاب المناقب باب خاتم النبیین، رقم الحدیث:3535)
ترجمہ:
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میری اور مجھ سے پہلے انبیاء کی مثال ایسی ہے کہ ایک شخص نے بہت ہی حسین و جمیل محل بنایا، مگر اس کے کسی کونے میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی، لوگ اس کے گرد گھومنے لگے اور اس پر تعجب کرنے لگے اور یہ کہنے لگے کہ یہ ایک اینٹ کیوں نہ لگادی گئی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں وہی (کونے کی آخری) اینٹ ہوں اور میں نبیوں کو ختم کرنے والا ہوں۔

تیسری حدیث میں ہے:
عن ثوبان رضي اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:… وإنہ سیکون في أمتي کذابون ثلاثون کلہم یزعم أنہ نبي وأنا خاتم النبیین، لا نبي بعدي۔
(سنن أبي داؤد، کتاب الفتن / ذکر الفتن ودلائلہا ج:4 ص:291، بیروت، رقم الحدیث: 4252، سنن الترمذي، کتاب الفتن / باب لا تقوم الساعۃ حتی یخرج کذابون ج:2 ص:45 وقال الترمذي: ہٰذا حدیث صحیح)
ترجمہ:
حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت میں تیس جھوٹے پیدا ہوں گے، ہر ایک یہی کہے گا کہ میں نبی ہوں، حالانکہ میں خاتم النبیین ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہیں۔“

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2260 Sep 01, 2020
huzoor aqdas s.a.w ke / key khatam un nabiyyen hone / honey ke / key mutalliq chand ahadees , A few hadiths about the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) being the last of the Prophets

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.