سوال:
کیا عذابِ قبر صرف جسم کو ہوتا ہے یا جسم کے ساتھ روح کو بھی دیا جاتا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ قبر میں مردے کے جسم کے ساتھ اس کی روح کا ایک خاص نوعیت کا تعلق قائم کردیا جاتا ہے۔ چنانچہ مردے کی روح کو راحت و عذاب بلا واسطہ دیا جاتا ہے، جبکہ جسم کو روح کےتعلق کی بناء پر بالواسطہ راحت و عذاب دیا جاتا ہے، جس کا احساس و ادراک قبر میں جسم کو بواسطہ روح کے ہوتا ہے، چونکہ یہ ایک غیبی معاملہ ہے جو انسانی آنکھوں سے نظر نہیں آتا اور بندہ اس کی مکمل کیفیت جاننے کا مکلف بھی نہیں ہے، لہذا اس کی کیفیت جانے بغیر اس پر ایمان لانا ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
شرح الفقه الأکبر: (ص: 124، ط: دھلی)
واختلف فیہ أنہ بالروح أو بالبدن أو بھما وھو الأصح منھما إلا أنا نومن بصحتہ ولا نشتغل بکیفیتہ۔
کتاب الروح: (ص: 72)
بل العذاب والنعیم علی النفس والبدن جمیعا باتفاق اھل السنۃ والجماعۃ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی