عنوان: قرعہ اندازی کرکے ایک دوسرے سے کھانا پینا (5196-No)

سوال: میرے دوست روزانہ جمع ہو کر آپس میں قرعہ اندازی کرتے ہیں، اور جس کا نام نکل آئے، وہ سب دوستوں کو کھانا یا بوتل وغیرہ پلاتا ہے، بسا اوقات ایک ہی شخص کا کئی بار نام آجاتا ہے، کیا اس طرح قرعہ اندازی کرکے کھانا پینا جائز ہے؟

جواب: سوال میں ذکر کردہ صورت کے مطابق قرعہ اندازی کرکے کھانا پینا جوا ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے، البتہ اس کی جائز صورت یہ ہے کہ جس کا قرعہ اندازی میں ایک مرتبہ نام نکل آیا، اس کا آئندہ قرعہ اندازی میں نام شامل نہ کیا جائے، یہاں تک کہ سب دوستوں کی باری پوری ہوجائے، تو یہ صورت جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (کتاب الحظر و الاباحة، فصل فی البیع، 304/6، ط: سعید)
ولو شرط فیہا من الجانبین؛ لأنہ یصیر قمارًا۔ (الدر المختار) قولہ: لأنہ یصیر قمارًا: لأن القمار من القمر الذي یزداد تارۃً وینقص أخریٰ۔ وسمی القمار قمارًا؛ لأن کل واحد من المقامرین ممن یجوز أن یذہب مالہ إلی صاحبہ، ویجوز أن یستفید مال صاحبہ، وہو حرام بالنص۔

الھندیة: (217/5، ط: رشیدیة)
ذکر الناطفی ان القرعۃ ثلاث، الاولی لاثبات حق البعض وابطال حق البعض وانہا باطلۃ کمن اعتق احد عبدیہ بغیر عینہ تم یقرع والثانیۃ لطیبۃ النفس وانہا جائزۃ کالقرعۃ بین النساء للسفر والقرعۃ بین النساء فی البدایۃ للقسم، والثالثۃ لاثبات حق واحد فی مقابلۃ مثلہ فیفرز بہا حق کل واحد منھما وھو جائز کذا فی فتاویٰ قاضیخان۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 707 Sep 17, 2020
qura andazi kar kay aik doosray say khana pina, To eat and drink from each other by drawing lots / draw

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.