عنوان: اسلامی بینک سے معاملات کرنا(52-No)

سوال: السلام عليكم، اللہ‎ پاک سے امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے اور اللہ‎ پاک آپ لوگو کا سایہ ہمشہ ہمارے سرو پے قائم اور دائم رکھے، حضرت! پوچھنا یہ ہے کہ میرا ایک دوست ہے، جو اسلامی بینک سے قسطوں پر گاڑی لینا چاہتا ہے اور دوسرا دوست ہے، جو عسکری بینک میں ملازمت کر رہا ہے، تو جو دوست بینک میں ملازمت کر رہا ہے، وہ یہ کہہ رہا ہے کہ اسلامی بینک بھی سود پر چل رہا ہے اور یہ بھی کہ رہا ہے کہ سب بینک ایک جسے ہیں، بس کوئی کم لے رہا ہے اور کوئی زیادہ لے رہا ہے، اس بارے میں کیا حکم ہے؟ جزاک اللہ

جواب: واضح رہے کہ اسلامی بینکوں میں تمام عقود (Transactions ) کی نگرانی باقاعدہ طور پر مستند مفتی حضرات کررہے ہوتے ہیں، اس لیے جن حضرات کو ان مفتی حضرات کی رائے پر اعتماد ہے، ان کے لیے اسلامی بینک سے معاملہ کرنے کی گنجائش ہے۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 533 Dec 23, 2018
islami bank se muaamlat/muamlat karna , Dealing with an islamic bank

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.