عنوان: اسلامک بینکنگ سے معاملات کرنا (5206-No)

سوال: مفتی صاحب ! اسلامک بینکنگ خصوصا میزان بینک (جس کو مولانا تقی عثمانی صاحب دیکھ رہے ہیں) کے بارے میں رہنمائی فرما دیں۔ میزان بینک کی کچھ ایسی پروڈکٹس ہیں، جس میں سرمائے سے حاصل شدہ منافع کو وہ اسلامی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حلال گردانتے ہیں۔
شکریہ جزاک اللہ خیرا

جواب: واضح رہے کہ اسلامک بینکنگ کیلئے مستند علماء کرام نے شریعت کے اصولوں کے مطابق ایک نظام تجویز کیا ہے، اور قانونی طور پر بھی اسلامی بینکوں پر اس نظام کی پابندی لازم ہے، لہذا جو غیر سودی بینک مستند علماء کرام کی نگرانی میں شرعی اصولوں کے مطابق معاملات سرانجام دے رہے ہیں، اور ان کے شریعہ بورڈ کے علماء کرام کے علم و تقوی پر آپ کو اعتماد ہے، تو ان کے ساتھ معاملہ کرنے کی گنجائش ہے۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 987 Sep 19, 2020
islami banking mai muamlaat karna, Dealing with Islamic Banking

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.