عنوان: آیت سجدہ کا شرعی حکم اور ایک ہی مجلس میں آیتِ سجدہ کئی مرتبہ پڑھنے کا حکم(521-No)

سوال: مفتی صاحب! قرآنِ پاک میں جو چودہ سجدے ہیں، یہ سجدے واجب ہیں یا سنتِ مؤکدہ ہیں؟ نیز اگرحافظ قرآن کلاس میں بیٹھے بیٹھے ایک ہی آیت بار بار پڑھے تو اس کو کتنے سجدے کرنے ہوں گے؟

جواب: ۱) قرآنِ مجید میں آیتِ سجدہ پڑھ لینے کی وجہ سے سجدہ  تلاوت  واجب ہو جاتا ہے۔
۲) اگر حافظ قرآن ایک ہی مجلس میں ایک ہی آیتِ سجدہ کئی مرتبہ پڑھے تو اس کے ذمہ صرف ایک ہی سجدہ کرنا واجب ہو گا اور اگر مختلف مجالس میں ایک ہی آیتِ سجدہ کئی مرتبہ پڑھے تو ہر مرتبہ کے لیے الگ سجدہ کرنا واجب ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (132/1، ط: دار الفکر)
والسجدة واجبة في هذه المواضع على التالي والسامع سواء قصد سماع القرآن أو لم يقصد، كذا في الهداية.

و فیھا ایضا: (134/1، ط: دار الفکر)
ومن حكم هذه السجدة التداخل حتى يكتفي في حق التالي بسجدة واحدة وإن اجتمع في حقه التلاوة والسماع وشرط التداخل اتحاد الآية واتحاد المجلس حتى لو اختلف المجلس واتحدت الآية أو اتحد المجلس واختلفت الآية لا تتداخل، كذا في المحيط.
ولو تبدل مجلس السامع دون التالي يتكرر الوجوب عليه ولو تبدل مجلس التالي دون السامع يتكرر الوجوب عليه لا على السامع على قول أكثر المشايخ وبه نأخذ، كذا في العتابية.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 700 Jan 10, 2019
ayat e sajdda k takraar ki mukhtalif soratein aur inka hukum, different situation and order of brabble of ayat e sajdda

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.