سوال:
کیا اللہ تعالیٰ کے لیے بطور تعظیم جمع کا صیغہ استعمال کرنا جائز ہے؟ مثلاً کوئی یوں کہے: "اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں" کیا اس طرح کہنے میں کوئی حرج تو نہیں ہے؟ بعض حضرات کا کہنا ہے کہ اس طرح کہنا شرک کے زمرے میں آتا ہے۔
جواب: واضح رہے کہ اللہ تعالی کیلئے بطورِ تعظیم جمع کا صیغہ استعمال کرنا جائز ہے، کیونکہ خود قرآن کریم میں اللہ تعالی نے اپنے لیے جمع کا صیغہ استعمال کیا ہے، لہذا یہ شرک کے زمرے میں نہیں آئے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (الحجرات، الایة: 13)
یٓا ایُّہَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقْنَاکُمْ مِنْ ذَکَرٍ وَّاُنْثیٰ وَجَعَلْنَاکُمْ شُعُوْبًا وَّقَبَآئِلَ لِتَعَارَفُوْا اِنَّ اَکْرَمَکُمْ عِنْدَ اللّٰہِ اَتْقَاکُمْ اِنَّ اللّٰہَ عَلِیْمٌ خَبِیْرٌo
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی