سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب!
الائیڈ بینک آف پاکستان کے اسلامک برانچ میں بزنس ڈیولپمینٹ آفیسر (BDO) کی حیثیت سے جاب کرنا کیسا ہے؟
جواب: اگر الائیڈ بینک آف پاکستان کی اسلامک ونڈو (Islamic window) کے مالی معاملات کی نگرانی مستند علماء کرام کر رہے ہوں، تو اس میں مذکورہ ملازمت کرنے کی گنجائش ہے، تاہم وقتاً فوقتاً معلومات کرتے رہنا چاہئے، تاکہ بعد میں اگر خدانخواستہ بینک کی طرف سے علماء و مفتیان کرام کے بتائے ہوئے طریقہ سے انحراف سامنے آئے تو اس وقت کی صورتحال کا حکم معلوم ہوسکے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی