عنوان: "بیٹے نعمت اور بیٹیاں رحمت ہیں" مقولہ ہے(5253-No)

سوال: میں نے تذکرة الاباء وتسلية الأبناء(ص21، ط: دارالسلام) نامی کتاب میں یہ بات پڑھی ہے کہ لڑکے نعمت ہیں، ان کے بارے میں پوچھا جائے گا اور لڑکیاں رحمت ہیں، ان کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا۔ کیا یہ حدیث ہے؟

جواب: یہ بات محض ایک مقولہ ہے، حدیث نہیں ہے۔
تذکرة الاباء و تسلية الأبناء (ص21، ط: دارالسلام) میں شيخ كمال الدين عمر بن احمد نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت کرتے ہوئے بغیر سند کے ذکر کی ہے، لیکن درست بات یہ ہے کہ یہ ایک مقولہ ہے، جو عربی ادب کی بعض کتابوں میں ان الفاظ کے ساتھ پایا جاتا ہے۔
"البنات حسنات والبنون نعم"( الذخائر و العبقریات البرقوقي،ط:مكتبة الثقافة الدينية)
اورابو منصور ثعالبی نے "دررالحکم"(ص، 25، ط، دارالصحابہ للتراث) میں جعفر بن محمد کے حوالے سے ذکر کیا ہے:
"قال جعفربن محمد:البنات حسنات و البنون نعم فالحسنات مثاب علیھا والنعم مسئول عنھا"
اور علامہ ابن عبد البر رحمہ اللہ نے "بھجةالمجالس"(1/763، ط: دارالکتب العلمیہ بیروت ) میں محمد بن سلیمان کے حوالے سے ذکر کیا:
"قال محمد بن سلیمان:" البنون نعم والبنات حسنات ،واللہ عزوجل یحازب علی النعم و یجازی علی الحسنات۔"
خلاصہ کلام:
اس ساری تفصیل سے واضح ہوا کہ اس قول کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کرنا درست نہیں ہے۔
واضح رہے کہ بیٹے اور بیٹیاں دونوں ہی اللہ تعالی کی نعمتیں ہیں، ارشاد باری ہے: "يَهَبُ لِمَن يَشَاءُ إِنَاثًا وَيَهَبُ لِمَن يَشَاءُ الذُّكُورَ ،أَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَإِنَاثًا ۖ وَيَجْعَلُ مَن يَشَاءُ عَقِيمًا ۚ إِنَّهُ عَلِيمٌ قَدِيرٌ۔
(سورۃ الشوری:49)
ترجمہ:
وہ جس کو چاہتا ہے، لڑکیاں دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے، لڑکے دیتا ہے  یا پھر ان کو ملا جلا کر لڑکے بھی دیتا اور لڑکیاں بھی، اور جس کو چاہتا ہے، بانجھ بنا دیتا ہے، یقیناً وہ علم کا بھی مالک ہے، قدرت کا بھی مالک۔ 

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2863 Sep 25, 2020
bete naimat or betiaan rahmat hain kia ye hadees sahi hai?, "Sons are a blessing and daughters are a mercy" Is this correct / sahihhadith ?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.