سوال:
ہمارے یہاں یہ عام رواج ہے کہ اکثر شادی وغیرہ میں برتن وغیرہ ڈیکوریشن والوں سے لیے جاتے ہیں، جس میں کھانے کی پلیٹ اور دوسرے برتن بھی ہوتے ہیں، جن کو دوسرے مذہب کے لوگ مثلاً عیسائی اور ہندو وغیرہ بھی استعمال کرتے ہیں، کیا ان برتنوں کو اپنے استعمال میں لانا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: صورت مسئولہ میں اگر غیر مسلموں کے استعمال کئے ہوئے برتنوں کو دھو کر استعمال کیا جائے، تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (کتاب الکراھیة، 347/5)
ویکرہ الا کل والشرب فی اوانی المشرکین قبل الغسل و مع ھذا لواکل اوشرب فیھا قبل الغسل جاز ، ولا یکون اٰکلا ولا شاو با حراما وھذا اذا لم یعلم بنجاسۃ الاوالی فاما اذا علم فانہ لا یجوز ان یشرب و یا کل منھا قبل الغسل۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی