سوال:
میں نے کئی لوگوں سے یہ بات سنی ہے کہ اگر دائیں آنکھ پھڑکے تو کوئی خوشی حاصل ہوتی ہے اور اگر بائیں آنکھ پھڑکے تو کوئی مصیبت آنے والی ہوتی ہے، شرعی لحاظ سے یہ بات کس حد تک درست ہے؟
جواب: شریعت مطہرہ میں آنکھوں کے پھڑکنے سے خوشی یا مصیبت آنے کا عقیدہ رکھنا درست نہیں ہے، یہ محض توہم پرستی ہے۔(بحوالہ اغلاط العوام ص:44 طبع زمزم)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی