سوال:
بعض حضرات علمائے دیوبند کے لیے "وہابی" کا لفظ استعمال کرتے ہیں، اس کی کیا وجہ ہے؟
جواب: علمائے دیوبند کے لیے "وہابی" کا لفظ استعمال کرنا بالکل بے بنیاد ہے، کیونکہ "وہابی" دراصل محمد بن عبد الوہاب نجدی کے پیروکاروں کو کہا جاتا ہے جو کہ حنبلی مسلک سے تھے، جبکہ علمائے دیوبند حنفی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں، لہذا علمائے دیوبند کو "وہابی" کہنا درست نہیں ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی