سوال:
میں نے سنا ہے کہ جنت میں جانے کے بعد جنتی مردوں کو اللہ تعالی جنت کی حوریں عطا فرمائیں گے اور جنتی عورتوں کو ان کے شوہر ملیں گے، لیکن اگر کسی عورت کا شوہر جہنم میں چلا جائے تو یہ عورت جنت میں کس کے ساتھ رہے گی؟
جواب: واضح رہے کہ گناہ گار مسلمان ہمیشہ کےلیے جہنم میں نہیں رہے گا، بلکہ گناہوں کی سزا بھگتنے کے بعد اسے جنت میں داخل کر دیا جائے گا، اس کے بعد جنتی عورت کو اس کا شوہر ضرور ملے گا۔ نیز چونکہ اہل جنت کو ان کی چاہت کے مطابق سب کچھ ملے گا، اس لیے بعید نہیں کہ اس کے مطالبے پر شوہر کو جلد جہنم سے چھٹکارا مل جائے اور وہ اپنی جنتی بیوی سے آکر مل لے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی