سوال:
ہمارے علاقے میں پراپرٹی والے اس شرط پر زمین بیچتے ہیں کہ دو فٹ راستہ کے لیے خریدار پر چھوڑ دینا لازم ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: خریدار کو بیچی گئی زمین میں سے دو فٹ راستہ چھوڑنے کی شرط لگانا اصولی طور پر شرط فاسد ہے٬ لہذا ایسی شرط لگانا شرعا درست نہیں ہے٬ البتہ اگر اس سلسلے میں آپ کے علاقے میں اس کا واضح عرف اور رواج ہو (جس کے بارے میں مقامی علماء کرام بہتر رہنمائی فرماسکتے ہیں) یا کوئی جائز ملکی قانون ہو٬ تو پھر اس پر عمل کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
بدائع الصنائع: (12/3)
"لأن الشرط الذي يخالف مقتضى العقد مفسد في الأصل وشرط الرهن والكفالة مما يخالف مقتضى العقد؛ فكان مفسدا إلا أنا استحسنا الجواز"
رد المحتار: (85/5، ط: دار الفکر)
"قال في البحر: كأن اشترى طعاما بشرط أكله أو ثوبا بشرط لبسه فإنه يجوز. اه تأمل (قوله ولو أجنبيا) تعميم لقوله لأحد، وبه صرح الزيلعي أيضا (قوله فلو شرط إلخ) تفريع على مفهوم التعميم المذكور، فإن مفهومه أنه لو كان فيه نفع لأجنبي يفسد البيع؛ كما لو كان لأحد المتعاقدين (قوله أو أن يقرضه) أي أن يقرض فلانا أحد العاقدين كذا، بأن شرط المشتري على البائع أن يقرض زيدا الأجنبي كذا من الدراهم أو شرط البائع على المشتري ذلك (قوله فالأظهر الفساد) وبه جزم في الفتح بقوله: وكذا إذا كانت المنفعة لغير العاقدین"
و اللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی