عنوان: اولاد کے لیے بد دعا کے الفاظ استعمال کرنا(5361-No)

سوال: مفتی صاحب ! کبھی والدین اپنے بچوں کو بد دعا دے دیتے ہیں، تو کیا یہ بد دعا قبول ہو جاتی ہے؟

جواب: اولاد اللہ تعالی کی طرف سے بہت بڑی نعمت ہے، اس نعمت پر اللہ تعالی کا شکر بجا لانا چاہیے، کبھی کبھی والدین اولاد کی طرف سے پریشان ہو کر یا معمولی باتوں پر اولاد کے لیے بد دعا جیسے الفاظ استعمال کرلیتے ہیں۔
اسلام نے ہمیں اپنے آپ کے لئے ، اولاد کے لئے اور مال و دولت کے لئے بددعا کرنے سے منع کیا ہے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
”اپنے آپ کو بد دعا نہ دو، اپنی اولاد کو بد دعا نہ دو، اور اپنے مالوں کو بد دعا نہ دو، ایسا نہ ہو کہ وہ اللہ کی طرف سے عطا و قبولیت کی گھڑی ہو (اِدھر تم کوئی بد دعا کرو، اُدھر فوراً اللہ تعالیٰ اسے) تمہارے لیے قبول کر لے۔“
(صحیح مسلم: رقم الحدیث: 3009)
ایک اور حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
تین لوگوں کی دعا کی قبولیت میں شک نہیں ہے، ایک مظلوم کی دعا، دوسرے مسافر کی دعا، اور تیسرے والد کی اپنی اولاد کے لئے دعا۔
(سنن ابن ماجة: رقم الحدیث: 3862)
ان دونوں حدیثوں سے پتہ چلتا ہے کہ والدین کی دعا بھی قبول ہوتی ہے اور ان کی بددعا بھی قبول کرلی جاتی ہے، اس لئے جہاں اولاد کو ماں باپ کی بد دعا سے بچنا چاہیے، وہیں والدین کو بھی بد دعا کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح مسلم: (رقم الحدیث: 3009، 2304/4، ط: دار احیاء التراث العربی)
سرنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في غزوة بطن بواط، وهو يطلب المجدي بن عمرو الجهني، وكان الناضح يعتقبه منا الخمسة والستة والسبعة، فدارت عقبة رجل من الأنصار على ناضح له، فأناخه فركبه، ثم بعثه فتلدن عليه بعض التلدن، فقال له: شأ، لعنك الله، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من هذا اللاعن بعيره؟» قال: أنا، يا رسول الله قال: «انزل عنه، فلا تصحبنا بملعون، لا تدعوا على أنفسكم، ولا تدعوا على أولادكم، ولا تدعوا على أموالكم، لا توافقوا من الله ساعة يسأل فيها عطاء، فيستجيب لكم»

سنن ابن ماجة: (رقم الحدیث: 3862، 1270/2، ط: دار احیاء الکتب العربیة)
عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ثلاث دعوات يستجاب لهن، لا شك فيهن: دعوة المظلوم، ودعوة المسافر، ودعوة الوالد لولده"

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3111 Oct 07, 2020
olaad kay liye bad dua kay alfaaz istimaal karna, Using bad words for children

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.