عنوان: عورت کیلئے مخصوص ایام میں قرآن کی کریم کی پوری آیت تلاوت کرنے کا حکم(5378-No)

سوال: اگر قرآن پڑھانے والی استانی حالتِ حیض میں طالبہ کو بھولے سے پوری آیت پڑھ کر سنا دیں، تو اس بارے میں کیا حکم ہوگا؟
واضح رہے کہ استانی سے حالتِ حیض میں بھولے سے اکثر یہ غلطی ہو جاتی ہے۔

جواب: عورتوں کیلئے مخصوص ایام میں قرآن کریم کو چھونا اور اس کی تلاوت کرنا جائز نہیں٬ حدیث شریف میں اس سے ممانعت آئی ہے٬ البتہ شدید ضرورت کی بناء پر معلمہ وغیرہ کیلئے فقہاء کرام نے جواز کی یہ صورت بیان کی ہے کہ پوری آیت نہ پڑھے٬ بلکہ کلمات کو توڑ توڑ کر پڑھا جائے.
لہذا مذکورہ صورت میں چونکہ معلمہ کیلئے اس طرح مکمل آیت کی تلاوت کرنا جائز نہیں تھا٬ لیکن چونکہ یہ عمل بھول چوک اور غلطی سے ہوا ہے٬ اس لئے ان شاء اللہ گناہ نہیں ہوگا٬ البتہ اس میں غفلت و لاپرواہی کا عنصر بھی شامل ہوسکتاہے٬ اس لئے اس پر اللہ رب العزت کے حضور توبہ و استغفار اور آئندہ کیلئے اس سے بچنے کا پختہ عزم اور اہتمام کرنا چاہیے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذی: (34/1)
" عن ابن عمر عن النبی ﷺ قال لا تقرأ الحائض ولا الجنب شیئا من القرآن"

بدائع الصنائع: (685/1)
"أن القراء ۃ فعل اللسان وذلک بتحصیل الحروف ونظمھا علی وجہ مخصوص"

الھدایة: (352/1)
"وقال الکرخی أدنی الجھر ان یسمع نفسہ وأدنی المخافتۃ تصحیح الحروف لان القراء ۃ فعل اللسان"

الدر المختار مع رد المحتار: (172/1)
"(و)یحرم بہ (تلاوۃ القرآن) ولو دون آیۃ علی المختار (بقصدہ) فلو قصد الدعاء أو الثناء أو افتتاح أمر او التعلیم ولقن کلمۃ کلمۃ حل فی الأصح"
"(قولہ او التعلیم) فرق بعضھم بین الحائض والجنب بأن الحائض مضطرۃ لأنھا لا تقدر علی رفع حدثھا بخلاف الجنب والمختار انہ لا فرق (قولہ ولقن کلمۃ کلمۃ) ھو المراد بقول المنیۃ حرفا حرفا کما فسرہ بہ فی شرحھا، والمراد مع القطع بین کل کلمتین"

کنز العمال: (233/4)
"رفع عن أمتی الخطاء والنسیان وما استکرھوا علیہ"

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 874 Oct 08, 2020
aourat kay liye makhsoos ayyam mai quran kareem ki pori aayaat tilawat karne ka hukum, Ruling / Order for women to recite the entire / whole / complete holy verse of the Quran on specific days /

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.