سوال:
حضرت! مرنے کے بعد انسان کے جسم سے روح نکل کر کہاں رہتی ہے؟
جواب: انسان کے مرنے کے بعد نیکوکاروں کی روح "علیّین" میں رہتی ہے، اور بدکاروں کی روح "سجیّن" میں رہتی ہے، اور روح کا کسی نہ کسی درجے میں جسم کے ساتھ تعلق ضرور رہتا ہے، جس کی بنا پر قبر کے عذاب وثواب کا اس کو احساس ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
کتاب الروح: (المسئلة الخامسة عشرۃ، أین مستقر الأرواح ما بین الموت إلی یوم القیامة)
وقال کعب: أرواح الموٴمنین في علیین في السماء السابعة وأرواح الکفار في سجین في الأرض السابعة تحت جند إبلیس.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی