عنوان: حضرت عیسی علیہ السلام کی عمر سے متعلق تحقیق (5404-No)

سوال: قیامت کے قریب دجال دنیا میں آئے گا تو اللہ تعالی عیسی علیہ السلام کو دنیا میں بھیجیں گے، اس سلسلے میں معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا وہ اس دنیا میں دوبارہ پیدا ہوں گے یا جس عمر میں ان کو آسمان پر اٹھایا گیا تھا، اسی عمر میں ان کا آسمان سے نزول ہوگا؟

جواب: واضح رہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی عمر سے متعلق اختلاف پایا جاتا ہے، اس اختلاف کا سبب یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی عمر کے کل چار ادوار ہیں:
۱) حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو نبوت ملنے سے پہلے کا زمانہ۔ (۲) نبوت ملنے کے بعد بحیثیتِ نبوت لوگوں کے درمیان رہنے کا زمانہ، یہاں تک کہ آپ علیہ السلام کو آسمان کی طرف زندہ اٹھا لیا گیا۔ (۳) آسمان میں رہنے کا زمانہ۔
(۴) قربِ قیامت میں دجال کے خاتمے کے لیے آسمان سے نازل ہو کر لوگوں کے درمیان بحیثیتِ امامت رہنے کا زمانہ، یہاں تک کہ آپ کی وفات ہو جائے گی۔
ان چار ادوار میں سے دو ادوار کا ذکر احادیث مبارکہ میں ملتا ہے، نبوت ملنے کے بعد کا زمانہ اور آسمان سے نازل ہو کر بحیثیتِ امامت لوگوں کے درمیان رہنے کا زمانہ، اس سلسلے میں روایات مختلف ہیں، امام العصر حضرت علامہ سید محمد انور شاہ کشمیری رحمہ اللّٰہ نے اپنی کتاب "عقيدة الإسلام في حياة عيسى عليه السلام" میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی عمر سے متعلق جو حتمی اور تحقیقی بات ارشاد فرمائی ہے اس کا ترجمہ حسب ذیل ہے:
"عیسی علیہ السلام کی عمر:
یہاں یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ عیسی علیہ السلام کی عمر کے بارے میں صحیح قول یہ ہے کہ چالیس سال کی عمر میں آپ کو نبوت عطا ہوئی، اسی (80) سال کی عمر میں آسمان پر اٹھا لیے گئے اور نزول کے بعد چالیس سال دنیا میں رہیں گے، اس حساب سے کل عمر آسمان پر رہنے کی مدت کو چھوڑ کر ایک سو بیس برس ہوئی جو ہمارے نبی کریم ﷺ کی عمر کے دو گنا ہے"۔
(ماخوذ از "حیات ابن مریم علیہ السلام" اردو ترجمہ "عقیدۃ الاسلام في حياة عيسى عليه السلام"، ص: 103، ط: زمزم پبلشرز)
مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ فرمائیں: "الجواب الفصيح لمنكر حياة المسيح" مصنفہ: حضرت مولانا بدر عالم میرٹھی ؒ۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی


Print Full Screen Views: 1119 Oct 10, 2020
nozool / nazool ke / key waqt hazrat esa alihe salam ki umar, Age of Jesus / hazrat esa at the time of nuzool / revelation

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.