عنوان: سابقہ انبیاء علیہم السلام کی اللہ تعالی سے امت محمدیہ میں آنے کی دعا کی تحقیق(5408-No)

سوال: کیا پہلے انبیاء نے یہ درخواست کی تھی کہ ہمیں نبی نہ بنا، بلکہ محمد ﷺ کا امتی بنا دے؟

جواب: سابقہ انبیاء علیہم السلام کا امت محمدیہ میں پیدا ہونے کی تمنا اور دعا کرنے کا ذکر کسی معتبر مرفوع حدیث میں نہیں ملا ہے، لہذا اس طرح کی روایات کو بیان کرنے میں احتیاط کرنی چاہیے۔
1- البتہ حضرت موسی علیہ السلام کے بارے میں تفسیر طبری میں سورہ اعراف کی آیت نمبر 150 : ( وَلَمَّا رَجَعَ مُوسَى إِلَى قَوْمِهِ غَضْبَانَ أَسِفًا قَالَ بِئْسَمَا خَلَفْتُمُونِي مِنْ بَعْدِي أَعَجِلْتُمْ أَمْرَ رَبِّكُمْ وَأَلْقَى الْأَلْوَاحَ ) کے ضمن میں بعض روایات اور امام ابو نعیم کی حلية الاولیاء (6 /18) میں بعض روایات میں یہ ذکر ملتا ہے کہ حضرت موسی علیہ السلام نے جب امت محمدیہ کے فضائل تورات میں دیکھے تو اللہ تعالی سے دعا کی کہ مجھے اس امت میں سے بنادے۔
لیکن ان سب روایتوں کا دار ومدار حضرت کعب احبار، حضرت وھب بن منبہ اور قتادہ بن دعامہ رحمہم اللہ تعالی پر ہے اور یہ وہ تابعین حضرات ہیں جو کثرت سے اسرائیلیات کی روایت کرنے میں مشہور ہیں ، اس لئے ظن غالب ہے کہ یہ اسرائیلی روایت ہے۔
نیز بعض کتابوں میں ان روایتوں کو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کر کے بھی بیان کیا گیا ہے، جیسے امام ابو نعیم نے دلائل النبوہ (حدیث ۳۱) میں ایک حدیث بروایت ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ ذکر کی ہے ، لیکن اس کی سند ضعیف ہے۔
2- اسی طرح حضرت الیاس علیہ السلام سے بھی اس طرح کی دعا کرنا بعض حدیث کی کتابوں میں مذکور ہے، جیسے مستدرک حاکم: (2 /674) اوردلائل النبوہ للبیھقی: (5 /421) میں ہے، لیکن یہ روایت سند کے اعتبار شدید الضعف ہے اور امام ذھبی نے اسے موضوع (من گھڑت) بھی قرار دیا ہے۔
3- اسی طرح امام طبرانی کی معجم اوسط: (3071) میں یہی واقعہ حضرت خضر علیہ السلام کی طرف منسوب کر کے ذکر کیا گیاہے ، لیکن اس روایت کی اسناد بھی ساقط اور غیر مستند ہے۔
4- حضرت عیسی علیہ السلام کا امت محمدیہ میں امتی بن کر قرب قیامت کے زمانہ میں نازل ہونا، متعدد صحیح روایات سے ثابت ہے، البتہ ان کے بارے میں اس طرح کی دعا کرنا اور قبولیت دعا کا تذکرہ صراحت کے ساتھ کتب حدیث میں کہیں نہیں ملا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی فتاوي دار العلوم دیوبند: رقم الفتوي: Fatwa:597-62T/L=07/1440

ملخصا من تحقیقات الشیخ محمد طلحة بلال احمد منیار صاحب حفظه اللہ تعالي


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 4771 Oct 11, 2020
sabqa / sabiqa anmbia / ambiaa alihe salam ki Allah tala / taala se / sey umate / ummate muhammadia me / mey aane ki dua ki tehqeeq / tahqiq, Confirmation of Hadith, Hadees, Narration regarding the prayer of previous Prophets (peace be upon them) to Allah Almighty to come to the Ummah Muhammadiyah

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.