سوال:
کیا قبر کے اندر اطراف کی دیواروں پر لکڑی کے تختے لگانا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: اگر زمین اتنی نرم ہو کہ اس کی وجہ سے قبر کے گرنے کا خطرہ ہو، تو بوقت ضرورت قبر کے اندر میت کے اطراف کی دیواروں پر لکڑی کے تختے لگانے کی گنجائش ہے، لیکن بلا ضرورت قبر میں لکڑی کے تختے لگانا مکروہ تحریمی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (236/2، ط: سعید)
ویسوی اللبن علیہ والقصب لا الاجر المطبوخ والخشب لو حولہ اما فوقہ فلا یکرہ
قولہ لو حولہ....الخ قال فی الحلیۃ وکرھوا الاجر والواح الخشب....وقال الامام التمرتاشی: ھذا اذا کان حول المیت فلو فوقہ لایکرہ لانہ یکون عصمۃ من السبع....الخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی