سوال:
کیا "رضی اللہ تعالیٰ عنہ" کسی ولی یا اللہ کے برگزیدہ مرحوم بندوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ "رضی اللہ عنہ" اپنے دعائیہ مفہوم (اللہ ان سے راضی ہوجائے)کے اعتبار سے صحابی کےعلاوہ کسی دوسرےمسلمان کے لیے بھی استعمال ہوسکتا ہے، لیکن چونکہ عرف میں بطورِ اعزاز و تکریم اس جملہ کا استعمال صحابہ کرامؓ کے ساتھ ہی کیا جاتا ہے اور یہ جملہ سنتے ہی صحابہ کرامؓ ہی کی طرف دھیان جاتا ہے، اس لیےصحابی کے علاوہ کسی دوسرے شخص کے لیے اس جملے کو استعمال نہ کیا جائے تو اچھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (کتاب الخنثیٰ، مسائل شتی، 754/6)
ویستحب الترضي للصحابة، وکذا من اختلف في نبوتہ کذي القرنین ولقمان والترحم للتابعین ومن بعدہم من العلماء والعباد وسائر الأخیار، وکذا یجوز عکسہ الترحم للصحابة والترضي للتابعین ومن بعدہم علی الراجح قولہ: ویستحب الترضي للصحابة: لأنہم کانوا یبالغون في طلب الرضاء من اللّٰہ تعالیٰ، ویجتہدون في فعل ما یرضیہ، ویرضون بما یلحقہم من الابتلاء من جہتہ أشد الرضا، فہٰوٴلاء أحق بالرضا، وغیرہم لا یحلق أدناہم، ولو أنفق ملء الأرض ذہبًأ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی