resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: وضو خانہ کی توسیع کے لیے مسجدِ شرعی کا حصہ اس میں شامل کرنے کا حکم

(54355-No)

سوال: ہماری مسجد مارکیٹ کی مسجد ہے، اس میں شرعی مسجد سے متصل ہی ایک وضو خانہ ہے جو اس قدر چھوٹا ہے کہ نمازیوں کے لئے تنگی کا باعث ہے، اب ہم اس وضو خانے کو مسجد شرعی کی طرف بڑھا کر توسیع کرنا چاہتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا وضو خانےکے لئے مسجد شرعی سے بقدر ضرورت جگہ لینا جائز ہے؟
واضح ہو کہ ہمارے پاس اس کے علاوہ اور کوئی جگہ نہیں ہے، نیز مارکیٹ کی مسجد ہونے کی وجہ سے نئی جگہ خریدنا بھی ایک مشکل کام ہے، اگر ایسا کرنا جائز نہیں ہے تو اس کے متبادل کی اگر رہنمائی فرمادیں گے تو آپ حضرات کی عین نوازش ہو گی۔

جواب: واضح رہے کہ مسجد شرعی یعنی مسجد کا جو حصہ نماز کے لیے مختص کر دیا جائے، وہ ہمیشہ کے لیے مسجدِ شرعی کے حکم میں رہتا ہے، اسے مسجد کی کسی اور ضرورت (وضو خانہ وغیرہ) میں شامل کرنا جائز نہیں ہوتا۔
لہٰذا پوچھی گئی صورت میں وضو خانے کی توسیع کے لیے مسجدِ شرعی کے حصے کو اس میں شامل کرنا درست نہیں ہے، البتہ اگر وضو خانہ کی توسیع کی ضرورت ہو تو وضو خانہ کے نیچے تہہ خانہ تعمیر کرکے اسے وضو خانہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (358/4، ط: دار الفكر)
(ولو خرب ما حوله واستغني عنه يبقى مسجدا عند الإمام والثاني) أبدا إلى قيام الساعة (وبه يفتي)

البحر الرائق: (فصل فی احکام المسجد، 271/5، ط: دار الکتاب الاسلامی)
"حاصله: أن شرط كونه مسجداً أن يكون سفله وعلوه مسجداً؛ لينقطع حق العبد عنه؛ لقوله تعالى: {وأن المساجد لله} [الجن: 18] بخلاف ما إذا كان السرداب أو العلو موقوفاً لمصالح المسجد، فإنه يجوز؛ إذ لا ملك فيه لأحد، بل هو من تتميم مصالح المسجد، فهو كسرداب مسجد بيت المقدس، هذا هو ظاهر المذهب، وهناك روايات ضعيفة مذكورة في الهداية، وبما ذكرناه علم أنه لو بنى بيتاً على سطح المسجد لسكنى الإمام فإنه لايضر في كونه مسجداً؛ لأنه من المصالح.
فإن قلت: لو جعل مسجداً ثم أراد أن يبني فوقه بيتاً للإمام أو غيره، هل له ذلك؟ قلت: قال في التتارخانية: إذا بنى مسجداً وبنى غرفة وهو في يده، فله ذلك، وإن كان حين بناه خلى بينه وبين الناس ثم جاء بعد ذلك يبني لايتركه. وفي جامع الفتوى: إذا قال: عنيت ذلك، فإنه لايصدق". اه

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Rights & Etiquette of Mosques