عنوان: جس گھر کے دروازے رشتہ داروں کے لیے بند ہوں الخ حدیث کی وضاحت(5462-No)

سوال: مفتی صاحب ! اس حدیث کی تحقیق فرمادیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس گھر کے دروازے رشتہ داروں کے لیے بند ہوں اور جس گھر میں دیر تک جاگنے اور صبح دیر سے اٹھنے کا رواج ہو جائے، تو وہاں رزق کی تنگی اور بے برکتی کو کوئی نہیں روک سکتا۔

جواب: صحیح مسلم کے حوالے سے جو روایت نقل کی جارہی ہے، اس کی کوئی اصل صحیح مسلم میں موجود نہیں ہے، لہٰذا جب تک صحیح حوالہ نہیں ملے، اس کی نسبت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کرنا صحیح نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (80/2، ط: دار طوق النجاۃ)

عن المغيرة رضي الله عنه، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: إن كذبا علي ليس ككذب على أحد، من كذب علي متعمدا، فليتبوأ مقعده من النار

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 813 Oct 19, 2020
jis ghar kay darwazay rishtydaron kay liye band hon hadees ki wazahat , Explanation and Confirmation of Hadith, Hadees, Narration regarding house whose doors are closed for relatives

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.