عنوان: حیض کے ایام شروع ہونے سے پہلےخون کا دھبہ نظر آنے کی صورت میں نماز کا حکم (5491-No)

سوال: مفتی صاحب ! ابھی ایام کی تاریخ شروع نہیں ہوئی ہے، لیکن لال رنگ کا مادہ نکل رہا ہے، تو کیا اس حالت میں نماز پڑھنی ہوگی؟

جواب: اگر کسی عورت کی ماہواری کی عادت متعین ہے، مثلا پانچ یا چھ دن حیض آتا ہے اور کسی مہینے عادت سے پہلے خون کے دھبے (spots) نظر آنا شروع ہوگئے تو اس کو اختیار ہے کہ ایام عادت سے پہلے والے دنوں میں چاہے تو نماز پڑھے یا نماز موقوف کردے، پھر دیکھا جائے گا کہ اگر دس دن یا اس سے کم خون آیا اور آگے نہیں بڑھا، تو اس صورت میں کہا جائے گا کہ اس کی عادت تبدیل ہوگئی ہے اور یہ مکمل ایام حیض کے شمار کیے جائیں گے، لہذا اگر ایام عادت سے پہلے والے دنوں میں نماز و روزہ ادا نہیں کیا تھا تو اب اس کی قضاء لازم نہیں ہوگی، اور اگر خون دس دن سے زیادہ بڑھ گیا تو اس صورت میں ایام عادت والاخون حیض اور اس سے پہلے اور بعد والا خون استحاضہ شمار ہوگا اور اس میں نماز معاف نہیں ہوگی، چنانچہ اگر ایام عادت سے پہلے والے دنوں میں نمازیں ادا نہیں کی گئی تھی، تو ان کی قضاء لازم ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیة: (36/1- 40، ط: دار الفکر)

النصاب أقل الحيض ثلاثة أيام وثلاث ليال في ظاهر الرواية. هكذا في التبيين وأكثره عشرة أيام ولياليها....لو رأت الدم بعد أكثر الحيض والنفاس في أقل مدة الطهر فما رأت بعد الأكثر إن كانت مبتدأة وبعد العادة إن كانت معتادة استحاضة وكذا ما نقص عن أقل الحيض وكذا ما رأته الكبيرة جدا والصغيرة جدا. هكذا في المحيط....فإن رأت بين طهرين تامين دما لا على عادتها بالزيادة أو النقصان أو بالتقدم والتأخر أو بهما معا انتقلت العادة إلى أيام دمها حقيقيا كان الدم أو حكميا هذا إذا لم يجاوز العشرة فإن جاوزها فمعروفتها حيض وما رأت على غيرها استحاضة فلا تنتقل العادة هكذا في محيط السرخسي.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 581 Oct 23, 2020
haiz ki ayyam shuru honay say pehle khoon ka dhabba nazar aanay ki soorat mai namaz ka hukum, Ruling / Order of prayer in case of spotting of blood before the start of menstruation

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.