عنوان:
"اگر جھک جانے میں عزت کم ہو تو مجھ سے لے لینا" اس حدیث کی تحقیق (5492-No)
سوال:
کیا یہ حدیث صحیح ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: اگر جھک جانے سے عزت میں کمی آجائے تو مجھ سے لے لینا۔ براہ کرم وضاحت فرمادیں۔
جواب: مذکورہ الفاظ کے ساتھ یہ حدیث ہمیں نہیں ملی، البتہ صحیح مسلم کی ایک حدیث اس مفہوم کو بیان کرتی ہے۔
عن ابی هریرة عن رسول الله صلی الله علیه وسلم قال: "مانقصت صدقة من مال ومازاد الله عبدا بعفو الاعزا وماتواضع احد لله الارفعه الله".
( الصحیح لمسلم، کتاب البر والصلة، باب استحباب العفووالتواضع، رقم الحدیث: ۲۵۸۸، ط: دارالفکر بیروت، لبنان)
ترجمہ:
حضرت ابو ھریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا کہ صدقہ سے مال میں کمی نہیں ہوتی اور معافی و درگزر سے اللہ بندہ کی عزت ہی بڑھاتے ہیں اور جو کوئی بھی اللہ کے لیے جھکتا ہے، اللہ پاک اس کو بلند کردیتے ہیں۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
agar jhuk jany mai uzzat kam ho to mujh say lay lena is hadees ki tahqeeq,
Confirmation of Hadith, Hadees, Narration regarding "If there is less honor in bowing down, then take it from me"