عنوان: نماز جنازہ میں امام کہاں کھڑا ہوگا؟ (5497-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! نماز جنازہ پڑھانے کے لیے امام میت کی چارپائی کے سامنے کس طرح کھڑا ہوگا؟ کیا میت کے بالکل درمیان میں کھڑا ہوگا یا سینے کے مقابل؟

جواب: نماز جنازہ پڑھاتے وقت امام کے لیے مستحب طریقہ یہ ہے کہ وہ میت کے سینے کے مقابل کھڑا ہو، چاہے میت مرد کی ہو یا عورت کی، بالغ کی ہو یا نابالغ کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (مطلب ھل یسقط فرض الکفایة بفعل الصبی، 216/2، ط: سعید)

ويقوم الإمام) ندبا (بحذاء الصدر مطلقا) للرجل والمرأة لأنه محل الإيمان والشفاعة لأجله.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2608 Oct 23, 2020
namaz e janaza mai imam kaha khara hoga?, Where will the imam stand in the funeral prayer?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.