سوال:
زمین پہ Fair and lovely کریم کے چھوٹے ساشے کمرے میں پڑے ہوتے ہیں، ان پہ لڑکی کی تصویر بنی ہوتی ہیں تو کیا اس صورت میں اس کمرے میں نماز ہو جائے گی ؟
جواب: واضح رہے کہ جس جگہ جاندار کی تصویر دیوار یا چھت پر لگی ہو، وہاں نماز پڑھنا مکروہ ہے، البتہ فئیر اینڈ لولی (Fair and lovely) اور اس طرح کی دوسرے استعمال کی چیزوں کے ساشے یا ڈبے پر جو تصویر ہوتی ہے، اس کو استعمال کے بعد گرا دیا جاتا ہے، اس تصویر کا کوئی احترام یا رعایت نہیں کی جاتی، بلکہ یہ زمین پر اِدھر اُدھر بے وقعت پڑی رہتی ہیں، اور لوگوں کے پاؤں کے نیچے بھی آجاتی ہیں، اگر یہ ریپر (Wrapper) یا ڈبہ زمین پر پڑا ہو تو اس پر موجود تصویر کی طرف نمازی کی توجہ بھی نہیں جاتی، اور کثرت کی وجہ سے ان سے بچنا بھی مشکل ہے، اس لیے اس قسم کے ریپر کی موجودگی میں پڑھی جانے والی نماز بلا کراہت درست ہے، البتہ اس کے باوجود اسے اپنی نماز کی جگہ سے دور کرلے تو بہت بہتر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
*الدر المختار: (647/1، ط: دارالفکر)*
(وَلُبْسُ ثَوْبٍ فِيهِ تَمَاثِيلُ) ذِي رُوحٍ،وَأَنْ يَكُونَ فَوْقَ رَأْسِهِ أَوْ بَيْنَ يَدَيْهِ أَوْ (بِحِذَائِهِ) يَمْنَةً أَوْ يَسْرَةً أَوْ مَحَلَّ سُجُودِهِ (تِمْثَالٌ) وَلَوْ فِي وِسَادَةٍ مَنْصُوبَةٍ لَا مَفْرُوشَةٍ (وَاخْتُلِفَ فِيمَا إذَا كَانَ) التِّمْثَالُ (خَلْفَهُ وَالْأَظْهَرُ الْكَرَاهَةُ و) *لَا يُكْرَهُ (لَوْ كَانَتْ تَحْتَ قَدَمَيْهِ) أَوْ مَحَلَّ جُلُوسِهِ لِأَنَّهَا مُهَانَةٌ* (أَوْ فِي يَدِهِ) عِبَارَةُ الشُّمُنِّيِّ بَدَنِهِ لِأَنَّهَا مَسْتُورَةٌ بِثِيَابِهِ (أَوْ عَلَى خَاتَمِهِ) بِنَقْشٍ غَيْرِ مُسْتَبِينٍ. قَالَ فِي الْبَحْرِ وَمُفَادُهُ كَرَاهَةُ الْمُسْتَبِينِ لَا الْمُسْتَتِرِ بِكِيسٍ أَوْ صُرَّةٍ أَوْ ثَوْبٍ آخَرَ، وَأَقَرَّهُ الْمُصَنِّفُ (أَوْ كَانَتْ صَغِيرَةً) لَا تَتَبَيَّنُ تَفَاصِيلُ أَعْضَائِهَا لِلنَّاظِرِ قَائِمًا وَهِيَ عَلَى الْأَرْضِ، ذَكَرَهُ الْحَلَبِيُّ (أَوْ مَقْطُوعَةَ الرَّأْسِ أَوْ الْوَجْهِ)
*رد المحتار: (648/1، ط: دارالفکر)*
قَوْلُهُ (تَحْتَ قَدَمَيْهِ) *وَكَذَا لَوْ كَانَتْ عَلَى بِسَاطٍ يُوطَأُ أَوْ مُرْفَقَةٍ يُتَّكَأُ عَلَيْهَا* كَمَا فِي الْبَحْرِ وَالْمُرْفَقَةُ وِسَادَةٌ الِاتِّكَاءِ كَمَا فِي الْمُغْرِبِ
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی