عنوان: ایزی پیسہ اور جاز کیش اکاؤنٹ اور اس سے ملنے والی مختلف سہولیات کا حکم(5577-No)

سوال: السلام علیکم ورحمة الله وبركاته،
ایزی پیسہ اور جیز کیش وغیرہ اس وقت رقوم کے ارسال کے لیے ایک معروف طریقہ، بلکہ مجبوری بن چکی ہے، اب اس صورت حال میں اپنے اکاؤنٹ میں مناسب مقدار میں رقم بھی رکھنی پڑتی ہے، لیکن مشکل یہ ہے کہ اس رقم پر کمپنی کی طرف سے جو سہولیات ملتی ہیں، وہ سود کے زمرے میں آتی ہیں۔
سوال یہ ہے کہ اگر صارف کی نیت صرف رقم کا ارسال ہو تو کوئی گنجائش مل سکتی ہے؟

جواب: ایزی پیسہ اور جاز کیش اکاؤنٹ کھلوانا فی نفسہ جائز ہے٬ اور اس میں جمع شدہ رقم کی حیثیت قرض کی ہے٬ البتہ اس سے حاصل ہونے والی سہولیات سے فائدہ اٹھانے سے متعلق تفصیل یہ ہے کہ :
1... جس سہولت کو حاصل کرنے کیلئے اکاؤنٹ میں متعین رقم رکھنا مشروط نہ ہو٬ بلکہ اکاؤنٹ کے ذریعے محض کسی بھی طرح رقم استعمال کرنے پر کسٹمر کو کمپنی کی طرف سے کوئی سہولت دی جائے٬ جیسے: کیش بیک وغیرہ ٬ تو اس صورت میں حاصل ہونے والی سہولت سے فائدہ اٹھانا جائز ہے٬ کیونکہ یہ کمپنی کی طرف سے سروس استعمال کرنے پر حط ثمن (قیمت میں کمی) یا انعام ہے.
2... جن سہولیات کو حاصل کرنے کیلئے اکاؤنٹ میں متعین رقم رکھنا مشروط ہو٬ تو اس صورت میں کمپنی کی طرف سے حاصل ہونے والی سہولیات مثلا: فری منٹس٬ فری میسج یا رقم منتقل کرنے کی سہولت وغیرہ استعمال کرنا جائز نہیں ہے٬ کیونکہ ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں جمع شدہ رقم کی حیثیت چونکہ قرض کی ہے٬ اور اس پر ملنی والی سہولیات قرض کے ساتھ مشروط ہیں٬ جبکہ قرض دیکر اس پر مشروط نفع حاصل کرنا سود ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے٬ لہذا اس طرح کی سہولیات (جو اکاؤنٹ میں متعین رقم رکھنے کے ساتھ مشروط ہوں) سے فائدہ اٹھانا جائز نہیں.
(ماخذہ: تبویب فتاوی جامعہ دارالعلوم کراچی٬ ٤١/٢٠٦١ )

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

إعلاء السنن: (501/4)
"عن فضالۃ ابن عبید رضي اللّٰہ عنہ صاحب النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم أنہ قال: کل قرض جر منفعۃ فہو وجہ من وجوہ من الربوا"

فقه البیوع: (803/1)
"یجوز للمتعاقدین ان ینعقدا علی الزیادۃ او الحط فی الثمن بعد انجاز العقد، کما یجوز ان یتفقا علی الزیادۃ فی المبیع، وان الزیادۃ والحط یلحقان باصل العقد عند الحنفیۃ، کان البیع وقع علی قدر الحاصل بعد الزیادہ والحط"

و اللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 4364 Nov 05, 2020
easy paisa or jazz cash account or us say milne waali mukhtalif saholiyaat ka hukum, Ruling on Easy Paisa and Jazz Cash Account and the various facilities it offers

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.